ڈاکٹر رتھ فاؤ کی پاکستان میں جذام کے مرض کے خاتمے کیلئے کی ان کی جدوجہد تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھی جائیں گی ،ڈاکٹر جمال ناصر 

 
0
662

راولپنڈی (ٹی این  ایس) : سیاسی و سماجی رہنماءاور  صدر پاکستان گرین ٹاسک فورس ڈاکٹر جمال ناصر نے نیشنل کونسل برائے سوشل ویلفیئر کے زیر اہتمام پاکستان سویٹ ہومز کے اشتراک سے ڈاکٹر رتھ فاؤ کی یاد میں منعقدہ ایک روزہ سیمینارسے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت سے بڑا کوئی کام ہے ،ڈاکٹر رتھ فاؤ کی پاکستان کے عوام کیلئے طبی و فلاحی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا ،پاکستان میں جذام (کوڑھ) کے مرض کے خاتمے کے لیے کی ان کی جدوجہد تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھی جائیں گی ۔ خدمت انسانیہ کے لئے اس عظیم خاتون نے اپنی زندگی وقف کرکے خود کو امر کرلیا ۔

سیمینار کی صدارت ڈاکٹر ندیم شفیق ملک چیئرمین نیشنل کونسل برائے سوشل ویلفیئرنے کی ، جبکہ سرپرست اعلیٰ سویٹ ہومز زمرد خان ، ڈاکٹر جاوید اکرم وائس چانسلر شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی اسلام آباد،عزیر کیانی ریجنل منیجر میری ایڈیلیڈی لیپروسی سنٹر اسلام آباد ، پاسٹر شاہد پی میراج ڈین آف کیتھولک ، طاہر محمود قریشی سیکرٹری نیشنل کونسل برائے سوشل ویلفیئرو دیگر خطاب کیا ۔اس موقع پرثمینہ بتول نے نعت ؐپیش کی جبکہ سویٹ ہومز کی بچیوں نے خوبصورت ملی نغمہ بھی پیش کیا ۔ زمرد خان نے کہا کہ ڈاکٹر رتھ فاؤ نے پاکستان کے عوام پر بہت احسانات کئے ہیں جنہیں بھلایا نہیں جا سکتا، ہمیں ان کے مشن کا آگے بڑھانا ہوگا ۔ڈاکٹر ندیم شفیق ملک نے کہا کہ ڈاکٹر رتھ فاؤ نے جذام کے خاتمے کے لیے دن رات کام کیا جس کی وجہ سے پاکستان میں اس مرض کے خاتمے میں مدد ملی ۔ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ دکھی انسانیت کے لئے کام کرنے والی ڈاکٹر رتھ فاؤکو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ہمارے پاس الفاظ نہیں ہیں ، واقعی وہ لوگوں کیلئے ایک مسیحا تھیں ۔