اسلام آباد (ٹی این ایس) سابق پاکستانی صدارتی امیدوار اصغر علی مبارک نے ایک بار پھر اسلامی جمہوریہ پاکستان کی حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ آئندہ سال 2026 نوبل امن انعام کے لیے دوبارہ امریکی صدر کو نامزد کرے،سابق پاکستانی صدارتی امیدوار نے میڈیا کو بتایا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ صدر ٹرمپ نے عالمی امن کے لیے اہم کردار ادا کیا اور دنیا میں آٹھ جنگیں روکی ہیں
سابق پاکستانی صدارتی امیدوارنے بتایا کہ اس سے قبل ان کی درخواست پر حکومت پاکستان نے امریکی صدر کا نام نامزد کیا تھا لیکن 20 فروری 2025 سے پہلے نامزدگی کی تاریخ بندہونے پر صدر ٹرمپ اس پوزیشن میں نہیں تھے اسی لیے تکنیکی طور پر ان کا نام نوبل امن انعام کمیٹی کی جانب سے سال2025کے لیے منظور نہیں کیا گیا۔ لیکن اگلے سال کے لیے وہ نوبل ایوارڈ کے لیے سب سے زیادہ پسندیدہ امیدوار ہیں۔غور طلب ہے کہ گوگل پر میری (اصغر علی مبارک) کی تجویز ہر کوئی دیکھ سکتا ہے پوری دنیا میں پہلے شخص کے طور پر اسلامی جمہوریہ پاکستان کے سابق صدارتی امیدوار کی حیثیت سے میں نے حکومت پاکستان سے درخواست کی اور نوبل امن انعام کے لیے امریکی صدر ٹرمپ کا نام تجویز کیاتھا، جس کے بعد حکومت پاکستان نے نوبل انعام کے لیے صدر ٹرمپ کا نام تجویز کیاتھا۔ یہاں میں ایک بار پھر حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ پاکستانی عوام کی طرف سے امریکی صدر ٹرمپ کو ان کی امن کوششوں پرآئندہ سال 2026 نوبل امن انعام کے لیے دوبارہ نامزد کرے













