افغانستان سے  دہشت گردوں کا ایک اور حملہ، نائب صوبیدار شہید

 
0
475

 

راولپنڈی ،اکتوبر 03 (ٹی این ایس):  افغان سرحد کے پار سے راجگال کے مستل درہ علاقہ  میں دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک فوجی  جوان شہید ہوگیا۔ منگل کو پاک فوج کے تعلقاتِ عامہ ،آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان کے  مطابق افغان سرحد کے پار سے دہشت گردوں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں نائب صوبیدار اظہر علی شہید ہوگیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہید نائب صوبیدار کی نماز جنازہ پشاور گریژن میں ادا کی گئی۔ شہید جوان کا جسد خاکی ان کے آبائی علاقے میں لے جایا جائیگا جہاں ان کی مکمل فوجی اعزاز کیساتھ تدفین کی جائیگی۔