اسلام آباد نومبر ۵(ٹی این ایس)گذشتہ چار سال کے دوران پاکستان اور اٹلی کی دو طرفہ تجارت میں35 فیصد کااضافہ ہوا ہے۔ وزارت تجارت کے حکام کے مطابق یورپی یونین کے مملک تک جی ایس پی پلس کی سہولت کے تحت قومی برآمدات میں خاطرخواہ اضافہ ہوا ہے،ْ سال 2013ء کے دوران پاکستان اوراٹلی کی دو طرفہ تجارت کا حجم 906.96 ملین ڈالر تھا جو گذشتہ سال2016ء کے اختتام تک1.2 ارب ڈالر تک بڑھ چکا ہے،ْ پاکستان برآمدکنندگان جی ایس پی پلس کی سہولت کے تحت28 یورپی ممالک کو 20فیصد برآمدات زیرو ٹیرف جبکہ70 فیصد ترجیحی بنیادوں پرکی جارہی ہیں اور جی ایس پی پلس کی سہولت2023ء تک دستیاب ہوگی۔