ختم نبوت معاملہ ، حکومتی سر پرستی میں مختلف علماء کرام کی تنظیم بنانے پر کام شروع

 
0
305

لاہور ،نو مبر08(ٹی این ایس):حکومت نے ختم نبوت کے معاملے پر مذہبی حلقوں کی جانب سے شدید رد عمل کے سامنے آنے پر اس رد عمل کے جواب میں حکومتی سر پرستی میں مختلف علماء کرام کی تنظیم بنانے پر نا صرف کام شروع کر دیا ہے بلکہ اس حوالے سے محکمہ ا وقاف وزارت مذہبی امور اور چند اہم وزرا کو اس کام پر خاص ٹارگٹ دے کر لگا دیا گیا ہے ۔ کہ آئندہ چند روز میں باقاعدہ بریلوی اور سنی مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے علماء اکرام پر مشتمل ایسی تنظیم بنائی جا رہی ہے جس میں مختلف گدیوں کے گدی نشین بھی ہوں گے اور ان کے ذریعے یہ تاثر دیا جائے گا کہ ختم نبوت کے معاملے میں حکومت نے کوئی غلط کام نہیں کیا تھا اور وہ غلطی جان بوجھ کر نہیں کی گئی تھی اور اس طرح ہی رانا ثناء اللہ کے بیان کو ایشو بنانے والوں کو کہا جائے گا کہ وہ جان بوجھ کر ایسا کر رہے ہیں ۔

تنظیم کے ذریعے تحریک لبیک خادم حسین رضوی گروپ اور تحریک لبیک اشرف جلالی گروپ کے خلاف پراپیگنڈا کرایا جائے گا ۔ اور یہ الزام لگایا جائے گا کہ یہ علماء کرام کسی اور کے کہنے پر ایسا کر رہے ہیں ۔اس ضمن میں بھاری فنڈنگ بھی کی جا رہی ہے ۔