ملک کے اصل وارث اور یہاں کے سرحدوں کی محافظ صرف اور صرف علماء کرام ہیں،، سنیٹر حافظ حمد اللہ کا بونیر میں پل کی افتتاحی تقریب سے خطاب

 
0
1061

بونیر دسمبر 10(ٹی این ایس)جے یو آئی کے مرکزی رہنماء سنیٹر حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ آج کل پوری اُمت مسلمہ نشانے پر ہے۔خان خرابہ قتل وغارت کا بازار گرم ہے۔دہشتگردی کے نام پر پورے پاکستان اور بالخصوص پختون خطہ پر ایک ڈرامہ جاری ہے۔جس کا الزام دینی حلقوں ،مدارس مذہبی جماعتوں ،علماء ،پگڑی اور داڑھی پر لگا یا جارہا ہے۔اور یہ کہتے ہیں کہ دہشتگرد مسلمان ہے اور اس دہشتگردی کی نرسریاں پاکستان میں دینی مدارس کی شکل میں موجود ہے۔دہشتگردی کا مدارس علماء پگڑی اور داڑھی سے کوئی تعلق نہیں۔یہ ملک پر مسلط 70سالوں سے حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے ہیں۔جو اپنے آقاوٗں کو خوش کرنے ،تحت لاہور اور اسلام آباد کے حصول کیلئے اپنا دین اسلا م اور یہ ملک بھی بیچتے ہیں۔اس ملک کے اصل وارث اور یہاں کے سرحدوں کی محافظ صرف اور صرف علماء کرام ہیں۔اگر دینی مدارس میں اسلامی تعلیمات،پگڑی داڑھی اور پارلیمنٹ میں اسلام کی محافظ ہونا دہشت گردی ہے۔تو جمعیت علماء اسلام یہ دہشتگردی کرتے رہیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ بونیر کے موقع پر تورورسک پل کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ خدمات جمیعت کانفرنس سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ان کے علاوہ کانفرنس سے ضلعی امیر ایم پی اے مفتی فضل غفور اور ٹاون ناظم سعید الرحمن مفکر نے بھی خطاب کیا۔مقررین نے کہا کہ جے یو آئی کی سیاست کا مقصد ملک میں اسلامی نظام کا نفاذ ہے جس کیلئے جے یو آئی جمہوری جدوجہد کررہی ہے۔پارلیمنٹ میں ختم نبوت حلف نامے میں ترمیم کے موقع پر پی ٹی آئی کے اراکین نے میرا مخالفت کی ہے۔اور خیبر پختونخواہ میں عمر فاروق اور ریاست مدینہ کی جو مثالیں دیتے ہیں یہ ان کی زبانی جمع خرچ ہے یہ لوگ ایک مخصوص ایجنڈے کے تحت یہودوں کیلئے اس ملک میں کام کررہے ہیں۔اسلام اور اس ملک کی حفاظت سے ان لوگوں کا دور تک تعلق نہیں۔اور اسی طرح ختم نبوت حلف نامے کی ترمیم پر غیر ملکی آقاوٗں کو خوش کرنے کیلئے تحریک انصاف اور اے این پی نے میرے ترمیمی بل کا مخالف کر کے اسلام دشمنی کا ثبوت دیا۔مگر انشاء اللہ جب تک جے یو آئی کا ایک کارکن بھی زندہ ہوگا کوئی مائی کا لعل بھی ختم نبوت حلف نامے میں ترمیم کا سوچ تک نہیں کر سکتے ہیں۔اور اگر حکمرانوں نے ہمارے گریبانوں سے ہاتھ نہ نکالیں تو ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔تقریب کے آخر میں تورورسک کے مقام پر 7 کروڑ 50لاکھ روپے کی خطیر رقم سے تعمیر ہونے والے پل کا باقاعدہ افتتاح کیا۔