مزدوروں کے حقوق کے لئے پی ٹی آئی پہلے دن سے ترجیع دیتی ہے، ہم حکومت میں آکر اسٹیل مل کو بحال کریں گے، اسد عمر

 
0
349

کراچی دسمبر 10(ٹی این ایس)کراچی اسٹیل مل میں انصاف لیبر یونین کی جانب سے آفیس کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی جس میں مہمان خاص پی ٹی آئی مرکزی رہنم اسد عمر، حلیم عادل شیخ سمیت دیگر نے شرکت کی اس موقعہ پر شرکا ء سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا جب تک پاکستان کی صنعت مضبوط نہیں ہوگی ملک ترقی نہیں کرے گا لیکن حکمرانوں نے پاکستان کی صنعت کو برباد کردیا ہے ، انہوں نے کہا مزدوروں کے حقوق کے لئے پی ٹی آئی پہلے دن سے ترجیع دیتی ہے، ہم حکومت میں آکر اسٹیل مل کو بحال کریں گے، اسٹیل مل کی حد 11لاکھ سے بڑھا کر 22لاکھ بھی کی جاسکتی ہے جس سے مزدوروں کو روزگار ملے گا حکومت نے کبھی عوام کا پئسا لوٹا ہے، اسٹیل مل کی نجکاری کرنے سے حکومتی اداروں کو فائدہ ہوگا،شرکا سے پی ٹی آئی سندھ کے سینیئر ایگزیکیوٹو نائب صدر حلیم عادل شیخ نے کہا ملک لوٹنے والے سب چوروں کا جیل بھیجیں گے اب وقت آگیا ہے کہ ہماری جدوجہد رنگ لائے گی نیاپاکستان بننے والا ہے ۔

انہوں نے کہا اس وقت ملک میں مزدور مر رہے ہیں حکمران صنعت کو بند کرنے کا سوچ رہی ہے ان کو عوام کی فکر نہیں ہے ۔عمران خان کی جدوجہد سے ملک کو نیا بنائیں گے صنعت،زراعت بھی بحال ہوگی مزدور بھی خوشحال ہوگا،اسٹیل مل کے مزدوروں کو تنگ کرنا بند کیا جائے ورنہ مخالفین کی نیندیں حرام کر دیں گے، ہم نے ہمیشہ حق کا ساتھ دیا ہے انہوں نے کہا ایک غریب مزدور محنت کر کے ملک کا چرخہ چلاتا ہے اور یہ چور حکمرانوں عوام کے اربوں روپے لوٹ کر باہر ملک اپنے بچوں کو سیٹل کرتے ہیں، انہوں نے کہا 13دسمبر کو چیئرمین عمران خان قائد آباد کراچی میں عوام سے خطاب کریں گے عوام بڑھ چڑھ کر شرکت کرے۔ اسٹیل مل میں انصا ف لیبر یونین کی آفیس افتتاحی تقریب سے خطاب کارکنوں کی بڑی تعدادمیں شرکت پی ٹی آئی رہنما اسد عمر۔حلیم عادل شیخ و دیگر اسٹیل مل میں اسٹیل انصاف لیبر یونین آفیس کا افتتاح بھی کیا تقریب میں پہنچنے پر لیبر یونین کی طرف سے سندھ کی ثقافت اجرک کے طحائف پیش کئے گئے. پروگرام میں بڑی تعداد میں انصاف لیر یونین کارکنوں نے شرکت ان کے ہمراہ پی ٹی آئی رہنما گل نمروز خان۔ نعیم عادل شیخ۔ڈاکٹر مسرور سیال۔محمد یاسین جامرو۔ چودھری محمد افضل۔ سرور خان نوازی۔ سربلند خان۔منصور شیخ۔ عبدالرسول بلالی۔ مرزا مقصود۔نعیم الحق۔جہانشیر جونیجو۔لال خان نیازی۔سلیم بخش ، کاشف نظامی و دیگر شامل ہیں۔