ملک  کے بیشتر علاقوں میں بارشیں اور برف باری، بالائی علاقوں میں سلسلہ جاری رہنے کا امکان

 
0
1560

اسلام آباد ، دسمبر 12 (ٹی این ایس):  محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزیدسردی کی خبر دے دی،جب کہ مالاکنڈ، ہزارہ، کشمیر، گلگت بلتستان اور دیگر بالائی علاقوں میں مزید بارشوں اور پہاڑوں پر برف باری کی پیش گوئی کی۔

محکمہ موسمیات نے اگلے 48 گھنٹوں کے موسم سے متعلق درجہ ذیل معلومات دی ہیں
گزشتہ 24 گھنٹوں کا موسم

سب سے زیادہ بارش پنجاب: اسلام آباد( سیدپور50، زیروپوائینٹ 28،گولڑہ 26، بوکرہ21)،راولپنڈی (شمس آباد 41، چکلالہ21،)،مری 37،سیالکوٹ(کینٹ17 )،منگلا، جہلم 10، گجرات ،مندی بہاوٰالدین 09، لاہور(ائیرپورٹ08،سٹی07 )، گوجرانوالہ، شورکوٹ ،  06، جوہرآباد05، اوکاڑہ 04، سرگودھا(سٹی 03، پی ۔اے۔ایف 01 )،قصور02 کشمیر: مظفرآباد 37 ،راولاکوٹ 29، گڑھی دوپٹہ24، کوٹلی 19خیبر پختونخوا: لوئیر دیر 32،دیر 30، میرکھانی 29،  پٹن 26،رسالپور25،دوروش، ایپٹ آباد 21، چراٹ ، بالاکوٹ 20،چترال 16،سیدو شریف 15،کالام، مالم جبہ13 ، پشاور ( ائیرپورٹ12، سٹی 06)  کوہاٹ 06 فاٹا:پارہ چنار 08، گلگت بلتستان:سکردو04،چلاس 02، گوپس اور بونجی میں 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔برفباری: مالم جبہ 08، کالام07، مری 06،سیدو شریف 03،  استور 02 اور سکردو میں 01  انچ برفباری بھی ریکارڈ کی گئی۔

آئندہ 12گھنٹوں کا موسم (دورانیہ: 12 دسمبر رات  2000سے 13 دسمبرصبح 0800 تک)

بالائی خیبر پختونخوا( مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور،مردان ،کوہا ٹ ڈویژن)،  فاٹا، بالائی پنجاب (راولپنڈی، لاہور،گوجرانوالہ،سرگودھا ڈویژن)، اسلام آباد،کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں پر مزید بارش اور پہاڑوں پر  برفباری اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا  بھی امکان ہے۔سندھ اور بلوچستان میں سردی کی شدت میں اضافے کا امکان۔ پنجاب کے میدانی علاقوں  اور بالائی سندھ میں رات اورصبح کے اوقات  میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔

آئندہ 24گھنٹوں کا موسم (دورانیہ: 13 دسمبر صبح 0800 سے 14 دسمبر صبح 0800  تک)

بالائی خیبر پختونخوا( مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور،مردان ،کوہا ٹ ڈویژن)،  فاٹا، بالائی پنجاب (راولپنڈی، لاہور،گوجرانوالہ،سرگودھا ڈویژن)، اسلام آباد،کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں پر مزید بارش اور پہاڑوں پر  برفباری جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری کا  بھی امکان ہے۔سندھ اور بلوچستان میں سردی کی شدت میں اضافے کا امکان۔ پنجاب کے میدانی علاقوں  اور بالائی سندھ میں رات اورصبح کے اوقات  میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔