’ پنجاب سپیڈ‘‘ کا ذکر کیا جاتا ہے تاہم میں اسے’’ پاکستان سپیڈ‘‘ کہتا ہوں ،شہبازشریف

 
0
309

لاہور، دسمبر 22 (ٹی این ایس): وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے لاہور رنگ روڈ سدر ن لوپ کی افتتاحی تقریب میں اپنے خطاب میں منصوبوں کی جلد تکمیل کے حوالے سے ’’پنجاب سپیڈ‘‘ کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ صوبہ پنجاب میں ریکارڈ مدت میں منصوبوں کی تکمیل کے حوالے سے’’ پنجاب سپیڈ‘‘ کا ذکر کیا جاتا ہے تاہم میں اسے’’ پاکستان سپیڈ‘‘ کہتا ہوں کیونکہ پاکستان کی ترقی وخوشحالی ہی ہمارا مشن ہے او رپورے ملک میں ’’پاکستان سپیڈ‘‘ کے تحت منصوبے مکمل ہونے چاہیے۔وزیراعلی نے اپنی تقریر میں 3سال کے منصوبے کو ایک سال میں مکمل کرنے پر ڈی جی ایف ڈبلیو او لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل اور ان کی ٹیم اور لاہور رنگ روڈ اتھارٹی کے چیئرپرسن عبداللہ خان سنبل اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو بھرپو رانداز میں سراہا اور کہاکہ ایف ڈبلیو او اور لاہور رنگ روڈ اتھارٹی نے ملکر تاریخی کارنامہ سرانجام دیاہے۔وزیراعلی نے عبداللہ خان سنبل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن میں کام کرتے ہیں اور راتوں کو کتابیں پڑھتے ہیں اور اس منصوبے کی تکمیل میں انہوں نے شبانہ روز محنت کی ہے ۔وزیراعلی نے عبداللہ خان سنبل کو پنجاب حکومت کی جانب سے کارکردگی ایوارڈ دینے کا اعلان کیا اور انہیں خصوصی طو رپر شاباش دی۔وز یراعلی نے تقریر کے اختتام پر کہاکہ خدا را! قوم کا وقت ضائع نہ کریں اور نعرے بازی نہ کریں بلکہ قوم کی مایوسیوں کو خوشیوں میں بدلنے دیں۔ وزیراعلی نے بعدازاں رنگ روڈ سدرن لوپ کا دورہ کیا۔