بیت المقدس پر ہٹ دھرمی اور اسرائیلی دہشتگردی کو روکنے کیلئے عالمی قوتوں کو کردار ادا کرنا ہوگا،ثروت اعجاز قادری

 
0
381

کراچی دسمبر 23(ٹی این ایس) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ امریکہ کو اقوام متحدہ میں سفارتی اور افغانستان میں ناکامی برداشت نہیں ہورہی ہے،پاکستان کی دہشتگردی کے خاتمے کیلئے صلاحیتوں کا دنیا اعتراف کررہی ہے،امریکا گیدڑ دھمکیوں کی بجائے حقائق کو تسلیم کرئے،امریکا کی منفی پالیسیوں کے سبب افغانستان میں دہشتگردمضبوط ہورہے ہیں،امریکہ دیکھ لے دنیا میں سیاسی تبدیلیاں ہورہی ہیں،دھونس دھمکیوں کو دور گذر گیا امریکہ ہٹ دھرمی چھوڑ کر حقائق کو تسلیم کرئے،پاکستان کے عوام پاک فوج کے ساتھ ہیں،یروشلم پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھاری اکثریت سے منظور ہونیوالی قرار داد سے امریکہ تنہائی کا شکار ہے،امریکہ کی منفی پالیسیاں انتشار کو جنم دے رہی ہیں،بیت المقدس پر ہٹ دھرمی اور اسرائیلی دہشتگردی کو روکنے کیلئے عالمی قوتوں کو کردار ادا کرنا ہوگا،

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری بیان میں کیا،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ شکرائی میں افغانستان سے دہشتگردوں کا حملہ امریکہ اور افغانستان کیلئے سوالیہ نشان ہے،شکرائی میں 3ایف سی اہلکاروں کی شہادت پر ہمارے دل رنجیدہ ہم شہیدوں کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ فلسطین کے عوام کو اسرائیلی فوج کھلے عام قتل کررہی ہے،انسانی حقوق کی تنظیمیں اور پڑوس ممالک اسرائیلی فوج کی دہشتگردی کی مذمت اور اس کی روک تھام کو یقینی بنانے کیلئے آواز بلند کریں،انہوں نے کہا کہ پاکستان کا فلسطین کی حمایت اور جنرل اسمبلی میں موقف پاکستان کے عوام کی ترجمانی ہے،حکومت امریکہ اور بیرونی قرضوں سے گریز کرئے ملک کے وسائل پر انحصار کرتے ہوئے پاکستان کی معیشت کو مستحکم بنائے،پاکستان کے عوام ملک کی ترقی و استحکام کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں،مضبوط و مستحکم پاکستان امن وسلامتی کی ضمانت اور خطے کی خوشحالی کی نوید ہے،امریکی صدر ٹرمپ دنیا کے امن کیلئے خطرہ ہیں،امریکہ کی منفی پالیسیوں اور دھمکیوں کی ہر فورم پر بیخ کنی کرنا ہوگی،انہوں نے کہا کہ امریکہ اپنی منفی پالیسیوں کے سبب تنہا ہورہا ہے،مذہبوں میں ٹکراؤ کی سیاست کسی کے مفاد میں نہیں اس کے بھیانک نتائج ہونگے،امریکا حقائق کو تسلیم کرتے ہوئے بیت المقدس کے معاملے پر اپنے فیصلے پر غور کرئے۔