گورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ کی عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر حاضری

 
0
760

کراچی ستمبر 3(ٹی این ایس)صوفی بزرگ عبداللہ شاہ غازی کے عرس کے موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مزار پر حاضری دی۔ اس موقع پر دونوں نے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں عبداللہ شاہ غازی کے عرس کے موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مزار پر حاضری دی۔اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کے ساتھ کوآرڈی نیشن کو بہتر کریں گے، کچھ اہم دوروں پر تھا اس لیے پہلے نہیں آسکا۔ کوشش ہے وزیر اعظم سے میٹنگ ہوگی اور وزیر اعلیٰ بھی موجود ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ملک کی خاطر مل کر آگے بڑھنا ہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اختلافات ہوجاتے ہیں لیکن صوبے کی بہتری کے لیے بڑھنا چاہیئے، تحریک انصاف نے کئی بار کہا ہم نے مل کر آگے بڑھنا ہے، تحریک انصاف کے ساتھ مل کر چلنے کے مؤقف کو ویلکم کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اختلافات آئین اور قانون کے مطابق ہوں گے ذاتی نہیں، افسران کے تبادلے پر کوئی اعتراض نہیں، قانون کو دیکھنا چاہیئے۔مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ ہاؤس میں موجود گاڑیاں وزیراعلیٰ ہی استعمال نہیں کرتا، وزیر اعلیٰ کے علاوہ سب گاڑیاں استعمال کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ افسران کے تبادلے پر کوئی اعتراض نہیں، قانون کو دیکھنا چاہیئے۔کراچی میں کے الیکٹرک کی غفلت سے معذور ہوجانے والے بچے کے حوالے سے گورنر سندھ نے بتایا کہ بچےکی آج صبح عیادت کی، بچے کے علاج اور اس کے مستقبل کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔ صوبائی حکومت بھی عمر کے مستقبل سے متعلق اقدامات کرے۔وزیر اعلیٰ نے بھی کہا کہ عمر کے علاج کے لیے ماہرین ڈاکٹرز کی خدمات لی جائیں گی، کے الیکٹرک کو ہدایت کی ہےا وور ہیڈوائرز کو انڈر گراؤنڈ کریں۔