عوام بہترین منصف ہیں ، 2018 مشکلات اور رکاوٹوں کے باوجود عوام سے کئے گئے وعدے پورے کئے نواز شریف کی عوامی وفود سے ملاقاتیں

 
0
538

لاہور،دسمبر25 (ٹی این ایس):سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ مشکلات اور رکاوٹوں کے باوجود عوام سے کئے گئے وعدے پورے کئے ہیں اور آئندہ بھی اس پر کاربند رہیں گے ، عوام بہترین منصف ہیں اور 2018ء میں ان کا فیصلہ سامنے آئے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سالگرہ پر مبارکباد دینے آنے والے رہنماؤں ،کارکنوں اور دیرینہ دوستوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ نواز شریف نے سالگرہ پرمبارکباد دینے آنے والے اور پیغامات بھجوانے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جس محبت کا اظہار کیا گیا ہے میں اسے کبھی فراموش نہیں کرسکتا۔ نواز شریف کاملاقات کے لئے آنے والوں سے گفتگو میں مزیدکہنا تھاکہ مسلم لیگ (ن) کی حکومتوں کو جتنا بھی موقع ملا ان کی کارکردگی عوام کے سامنے کھلی کتاب کی طرح ہے ۔ 2013ء اور آج کے حالات میں فرق سب کے سامنے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں اور وہی 2018ء کے انتخابات میں فیصلہ کریں گے ۔