لاہور ، جنوری01(ٹی این ایس):لاہور میں سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کے صاحبزادے عمر کی منگنی کی تقریب ہوئی ۔ تفصیلات کے مطابق تقریب میں شہید شبیر شریف کے صاحبزادے تیمور شبیر شریف و اہل خانہ سمیت حاضر سروس اور ریٹائرڈ فوجی افسران اور دیگر دوست احباب اور رشتہ داروں نے اس تقریب میں شرکت کی۔ تقریب کا انعقاد ڈیفنس کے قریب ایک فارم ہاؤس میں کیاگیا۔اس موقع پر سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف بھی موجود تھے ۔ عسکری ذرائع کے مطابق راحیل شریف کے صاحبزادے عمر شریف کی منگنی کی تقریب انتہائی سکیورٹی میں منعقد کی گئی ۔ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر شریف کی شادی چند ماہ بعد ہو گی۔ راحیل شریف کے صاحبزادے عمر شریف کی منگنی کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئیں۔













