لاہور جنوری 10(ٹی این ایس):پنجاب کے علاقے قصور میں 7سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کے واقعے پر تمام علاقہ مکین احتجاج کر رہے تھے کہ پولیس نے مشتعل افراد کو روکنے کے لئے ان پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق اور 3افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق قصور کے علاقہ میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا کہ جہاں 7 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا کر اس کا گلا دبا کر قتل کر دیا گیا ۔
تاہم جس پر علاقے کے تمام لوگوں نے احتجاج شروع کر دیا پولیس نے مشتعل افراد کو روکنے کے لئے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔یاد رہے7سالہ کمسن بچی زینب کو5جنوری کو اغوا ء ہوئی اور4دن بعد اس کی لاش لال شہباز روڈ سے ملی ،پولیس کے مطابق بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کرنے کے بعد گلا دبا کر قتل کیا گیا ہے۔ اور پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بھی اس بات کی تصدیق کی جا چکی ہے کہ زینب کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے ۔