سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم نے ایسٹر کے موقع پر ساری دنیا اور پاکستان کی مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کی  

 
0
327

اسلام آباد اپریل 01(ٹی این ایس ): پاکستان کے  سابق صدر آصف علی زرداری اور  سابق وزیراعظم نے ایسٹر کے موقع پر ساری دنیا کے مسیحیوں کواور بالخصوص پاکستان کی مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کی ، اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ وہ اپنی جانب اور پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے تمام مسیحی بھائیوں اور بہنوں کو ایسٹر کے موقع پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اس موقع پر ہماری دعا ہے کہ ہم دیانتداری اور خلوص کے ساتھ ایک دوسرے کا خیال رکھیں۔   سابق صدر  نے کہا کے ایسٹر نہ صرف خوشی کا موقع ہے بلکہ یہ دن کمزوروں اور غریبوں کے ساتھ یکجہتی کا درس بھی دیتا ہےبعد ازاں  سابق وزیراعظم نے مسیحی برادری کی جانب سے جمہوریت، سماجی انصاف اور انسانی حقوق کے لئے پاکستان بھر میں جدوجہد کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ سابق وزیراعظم نےتقریب سے خطاب کرتے ہوے  کہا کہ جمہوریت اور انسانی حقوق کے لئے جدوجہد میں مسیحی برادری ہمیشہ آگے آگے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے وہ اس عہد کا اعادہ کرتے ہیں کہ مسیحیوں کی سماجی بہتری اور انہیں قومی دھارے میں مکمل طور پر شامل کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی اور تمام غیرمسلموں کے حقوق اور انہیں بھی قومی دھارے میں شامل کرنے کی جدوجہد کرتی رہے گی۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نے مسیحی برادری سے مخاطب ہو کر  یہ عہد بھی کیا کہ پارٹی کسی کو مذہب کی بنیاد پر بنائے گئے قوانین کو غلط استعمال کرکے غیرمسلموں کو انتقام کا نشانہ بنانے کی اجازت نہیں دے گی۔