چئیرمین پیغام یونین جیکب آباد پر مبینہ حملہ پر چیف سیپکو حکم پر مخالف یونین کے  سات ارکان کو معطل اور تبادلہ کرکے لاڑکانہ رپورٹ کرنے کا حکم دیا

 
0
280

جیکب آباد، اپریل   06 (ٹی این ایس):  طاہر ابڑو ڈویژنل چیئرمین پیغام یونین جیکب آباد پر کل قاتلانہ حملہ کرنیوالے مخالف یونین کے 07 ارکان کو سکھر الیکٹرک پاور کمپنی SEPCO کے چیف کے حکم پر معطل اور تبادلہ کرکے لاڑکانہ رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

ملزمان کی کرپشن اور غنڈہ گردی کے خلاف اعلیٰ سطحی انکوائری سپرانٹینڈنٹ انجنیئر لاڑکانہ مولاداد کی سربراہی میں شروع کروادی گئی ہے۔

پیغام یونین  نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بہت جلد واپڈا جیکب آباد کی کرپشن مافیا کے یہ دہشتگرد اور جرائم پیشہ غنڈہ گرد عناصر اپنے برے انجام کو پہنچنے والے ہیں, جسکے بعد جیکب آباد کے شہریوں پر زیادتی کرنے والوں سے حساب لیکر عوام کو نارمل بلنگ کے ساتھ لوڈشیڈنگ فری جیکب آباد بنا کردکھائینگے.

بیان میں کہا گیا ہے کہ طاہر ابڑو کی حق اور سچ کی جنگ میں اسکا ساتھ دینے پر سیپکو چیف سعید ڈاوچ اور اسکی مینیجمنٹ کو پیغام یونین والے سلام پیش کرتے ہیں.