پنجاب پولیس کو مثالی بنانے کے دعوے دھرے کے دھرے، چار ماہ قبل اغوا ہوئی دوشیزہ کا تاحال کوئی سراغ نہیں، پولیس موقف دینے سے بھی انکاری

 
0
566

بوڑھےوالدین کی وزیر اعلیٰ پنجاب، چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار سے نوٹس لینے کی اپیل
راولپنڈی، اپریل 07 (ٹی این ایس): پنجاب پولیس کو مثالی بنانے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں، پولیس اسٹیشن صادق آباد کے علاقےسے چار ماہ قبل شوہر اور اسکے بھائیوں کے ہاتھوں اغوا ہونے والی دوشیزہ ردا مختار کا نہ صرف یہ کہ سراغ نہ لگایا جا سکا بلکہ متعلقہ چوکی اشرف ٹاون ملزمان کو تحفظ فراہم کرنے میں مصروف موقف دینے سے بھی انکاری ہے۔

شادی کے صرف نو دن بعد اغوا پونے والی ردا مختار کے بوڑھے والدین کا کہنا ہے کہ ملزمان وقوعے کے زور صبح سے ہی گھر سے غائب پائے گئے۔ انھوں نے کہا کہ پولیس اسٹیشن صادق آباد اور ڈی ایس پی سرکل سمیت سی پی او راولپنڈی کو بھی درخواستیں دے چکے ہیں مگر پولیس انکی بیٹی کو بازیاب کروانے کیلئے کوئی اقدام نہیں کر رہی۔


پولیس کے رویے سے دلبرداشتہ ردا مختار کے والدین نے وزیر اعلیٰ پنجاب سمیت اعلیٰ حکومتی شخصیات اور چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار سے اپیل کی ہے کہ وہ خود معاملہ کا نوٹس لے کر ہماری بیٹی کو بازیاب اور ہمارے کرب کو دور کریں۔