برطانیہ میں رہنے والے کشمیری تارکین وطن پاکستان کے سفیر کا درجہ رکھتے ہیں انکی تحریک آزادی کشمیر اجاگر کرنے میں بڑی خدمات ہیں ٗچودھری پرویز اشرف

 
0
340

اسلام آباد اپریل 14(ٹی این ایس) پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے سینئر نائب صدر چودھری پرویز اشرف نے کہا ہے کہ برطانیہ میں رہنے والے کشمیری تارکین وطن پاکستان کے سفیر کا درجہ رکھتے ہیں انکی تحریک آزادی کشمیر کو اجاگر کرنے میں بڑی خدمات ہیں۔گزشتہ روز برطانوی ممبر پارلیمنٹ راجہ یاسین کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیری تارکین وطن نے برطانیہ میں آپنی محنت سے کامیابیاں حاصل کی ہیں کشمیر کاز کو اجاگر کرنے میں انکا بڑا کردار ہے انہوں نے کہا کہ برطانوی پارلیمنٹ کے اراکین برطانوی حکومت پر دبا ؤڈالیں کہ وہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کروائیں یہ مسئلہ درحقیقت برطانیہ کا ہی پیدا کردہ ہے ۔اس وقت برطانیہ اس مسئلہ کو حل کر وا جاتا تو کشمیر یوں کواتنا سفر نہ کرنا پڑتا انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم اور ظلم و بربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے اقوام عالم اور انسانی حقوق کی تنظیمیں وہاں پر جاری مظالم کو رکوانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں اس موقع پر برطانوی پارلیمنٹ کے رکن راجہ محمد یاسین نے کہا ہے کہ کشمیری قیادت کو اتحاد واتفاق کا مظاہرہ کر تے ہوئے آپنے وکیل پاکستان کی حکومت پر دبا ڈالا یں کہ وہ مسئلہ کشمیر کو حل کروانے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پوری قوت کے ساتھ اٹھایا جائے انہوں نے کہا کہ 18 اپریل کو برطانیہ میں مودی کی آمد پر ایک تاریخ ساز احتجاجی مظاہرہ کیا جا رہا ہے جس میں ہم کشمیریوں کے قاتل مودی کا اصل چہرہ اقوام عالم کو دکھائیں گے۔