کراچی مئی 5(ٹی این ایس )مسابقتی کمیشن پاکستان نے بیٹری بنانے والی پانچ کمپنیوں پر دھوکہ دہی پر مبنی مارکیٹنگ اور مسابقتی ایکٹ کے سیکشن 10 کی خلاف ورزی پر 10 لاکھ روپے فی کمپنی جرمانہ عائد کر دیاہے ۔مسابقتی کمیشن کو شکایت موصول ہوئی تھی کہ بیٹری بنانے والی بہت سی کمپنیاں اپنی تیزاب اور بغیر تیزا ب والی بیٹریوں پر اور اس کے تشہیری مواد بشمول پیکیجنگ اور گارنٹی کارڈ پربیٹری کے مٹیریل سے متعلق اہم معلومات جیسا کہ بیٹری کی صلاحیت ، خصوصیت، استعمال کی موزونیت اورمعیار کا اظہار نہ کر کے صارفین کو گمراہ کر رہی ہیں۔