تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع

 
0
1716

لاہور 11مئی (ٹی این ایس) پاکستان تحریک انصاف وسطی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات اور رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نےایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے

ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نجی اخبار کی خبر کے مطابق سرکاری سکولوں میں سہولیات فراہم کرنے کے حکومتی دعوے سرف دعوے ہی ثابت ہونے لگے۔ 52 ہزار سکولوں میں سے 39 ہزار لائبریری اور دو ہزار بجلی جیسی بنیادی سہولتوں سے بھی محروم ہیں۔ یہ انکشاف محکمہ سکول ایجوکیشن کے سروے میں ہوا ہے۔ پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب اور لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے نعرے اور دعوؤں کے باوجود پنجاب کے دو ہزار سکول آج کے جدید دور میں بھی بجلی کی بنیادی سہولت سے محروم ہیں۔ سات سو کے قریب سکول چار دیواری سے محروم ہیں تو سات سو سکولوں کے مین گیٹ ہی نہیں لگائے گئے۔ بیس ہزار سرکاری سکول بلے گراؤنڈز جیسی بنیادی سہولت سے محروم ہیں۔ پانچ ہزار سرکاری سکولوں میں نکاسی آب کا کوئی بندوبست نہیں۔