نیب نے جعلی لیٹرہیڈز کی تیاری اور انکی مدد سے بھاری مالی فوائد حاصل کرنے کے الزام میں تین ملزمان کوگرفتار کر لیا

 
0
288

لاہور12مئی(ٹی این ایس) قومی احتساب بیورو ( نیب) لاہور نے جعلی لیٹرہیڈز کی تیاری اور ان کی مدد سے بھاری مالی فوائد حاصل کرنے کے الزام میں تین ملزمان کوگرفتار کر لیا ۔ نیب ترجمان کے مطابق ملزمان محمد گلزار،عمران مقصود اور ملک امجد کو لاہور کے مختلف مقامات سے گرفتار کیا گیا۔ملزمان ڈی ایچ اے لاہور سمیت مختلف ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے پلاٹوں کی خریدوفروخت کیلئے جعلی کاغذات کی تیاری میں بھی ملوث پائے گئے۔ ترجمان کے مطابق ملزمان کی جانب سے بنائے گئے کاغذات میں جعلی این او سی بھی شامل ہیں جن کی مدد سے غیر قانونی طور پر متعدد پلاٹس کی فروخت کی گئی ۔ملزمان نیب کے جعلی اور من گھڑت لیٹرز کے ذریعے نہ صرف متعدد زمینیں فروخت کرتے رہے بلکہ کروڑوں روپے بھی کمائے۔ ترجمان کے مطابق ملزمان کے خلاف نیب قانون NAO-1999 کے سیکشن (d) -24 کے تحت کاررواء کی گئی ہے ۔نیب نے تینوں ملزمان کو احتساب عدالت کے روبرو پیش کرتے ہوئے 25 جون تک کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا۔