نیب نے کسی بھی انتخابی امیدوار کو 25جولائی تک گرفتار نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا

 
0
282

واضح کرنا چاہتے ہیں کہ نیب کا سیاست اور الیکشن سے کوئی تعلق نہیں ہے،نیب اعلامیہ

لاہور جولائی 4(ٹی این ایس ) نیب ایگزیکٹو بوڑد کے اجلاس میں اہم فیصلہ کر لیا گیا۔نیب اعلامیہ کے مطابق کسی بھی انتخابی امیدوار کو 25جولائی تک گرفتار نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق آج نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا،اجلاس چئیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی سربراہی میں ہوا۔جس میں آئندہ اتخابات کے حوالے سے اہم اعلان کیا گیا ہے۔نیب نے اس متعلق ایک اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 25 جولائی تک کسی بھی انتخابی امیدوار کو گرفتار نہیں کیا جائے گا۔ملزمان پر قومی منصوبے میں19ارب روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

نیب یہ واضح کرنا چاہتا ہے کہ اس کا سیاست اور الیکشن سے کوئی تعلق نہیں ہے۔اس لیے نیب نے سیاسی امیدواروں کے خلاف کیسز کو انتخابات تک مو خر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔نیب نے خواجہ آصف سمیت اہم لیگی رہنماؤں کے مقدمات کا بغور جائزہ لیا ہے۔ اس کے علاوہ نیب نے احد چیمہ کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی بھی منظوری دے دی ہے۔جب کہ بلین ٹری سونامی منصوبہ خیبر پختونخوا کے افسران کے خلاف انکوائری کی بھی منظوری دے دی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عام انتخابات سے قبل نیب کی طرف سے ایک اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔جس میں نیب نے انتخابی امیدواروں کے لیے اچھی خبر دی ہے۔کیونکہ کئی سیاسی رہنماؤں کے کیسز نیب میں اس وقت زیر التوا ہیں،اس لیے ان کے سر پر خطرے کی گھنٹی بج رہی تھی تاہم اب نیب نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ کسی بھی انتخابی امیدوار کو 25جولائی تک گرفتار نہیں کیا جائے گا۔نیب یہ واضح کرنا چاہتا ہے کہ اس کا سیاست اور الیکشن سے کوئی تعلق نہیں ہے۔۔اس لیے نیب نے سیاسی امیدواروں کے خلاف کیسز کو انتخابات تک مو خر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔