راولپنڈی ٗڈ پٹی کمشنرنے را ولپنڈی کے شہر یوں کو الیکشن ما نیٹر نگ کا حصہ بنا نے کیلئے اینڈ را ئیڈ اپلیکیشن لا نچ کر دی

 
0
385

شہر ی اپنے ارد گرد ضا بطہ اخلاق کیخلا ف ہو نے والی سر گر میوں کو ر پو رٹ کر سکیں گے
راولپنڈی06جولائی(ٹی این ایس)ڈ پٹی کمشنر را ولپنڈی ڈا کٹر عمر جہا نگیرنے را ولپنڈی کے شہر یوں کو الیکشن ما نیٹر نگ کا حصہ بنا نے کے لئے اینڈ را ئیڈ اپلیکیشن لا نچ کی ہے جس کے ذ ر یعے شہر ی اپنے ارد گرد ضا بطہ اخلاق کیخلا ف ہو نے والی سر گر میوں کو ر پو رٹ کر سکتے ہیں۔http://electionmis.com/download/indexکے نام سے یہ ایپ مو با ئل صارفین ڈا ؤن لوڈ کر سکتے ہیں یا پلے سٹو ر سے بھی اسے ڈا ؤن لو ڈ کیا جا سکتاہے۔ڈا کٹر عمر جہا نگیر نے ایپ کے با رے میں تفصیلا ت سے آگاہ کر تے ہو ئے کہا کہ اس کے ذ ر یعے شہر ی ہمیں الیکشن سے متعلقہ بے ضا بطگیوں کے با رے میں آ گاہ کر سکتے ہیں جن پر فو ری ایکشن لیا جا ئے گا۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی مہم کو کا میاب بنانے کے لئے اس میں عام شہر ی کی شمو لیت ہو نا ضر وری ہے اور اس ایپ کے لا نچ کر نے کا مقصد بھی یہی ہے کہ شہر یوں کے تعا ون سے صاف و شفاف الیکشن کا انعقاد ممکن بنایا جا سکے۔ غیر جا نبدارانہ جنرل الیکشن ملکی سلا متی کے لئے نا گز یر ہیں جس کے لئے ہر شخص کو اپنا فعال کردار ادا کر نے کی ضرورت ہے ایسے میں شہر یوں سے اپیل کی جا تی ہے کہ وہ پا رٹی وا بستگی سے بالاتر ہو کر و سیع تر ملکی مفاد کو اولین تر جیح د یتے ہو ئے مکمل ایما ند اری کے ساتھ اس ایپ کو استعمال کریں اور ایک ذ مہ دار شہر ی کے طور پر ا سے اپنی سما جی ذ مہ دا ری سمجھتے ہو ئے شفاف الیکشن کے انعقاد کیلئے ضلعی انتظا میہ سے تعا ون کر یں۔