عثمان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں تعلیمی سال 2018کے لئے داخلے شروع ہوگئے

 
0
316

کراچی06جولائی(ٹی این ایس)عثمان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (UIT)میں تعلیمی سال 2018کیلئے داخلے شروع ہوگئے۔ عثمان انسٹیٹیوٹ کا الحاق NED یونیورسٹی برائے انجینئرنگ و ٹیکنالوجی سے ہے جو اعلیٰ تعلیمی معیار کے اخراجات کو اسکالرشپ کے ذریعے کم کرنے کا عزم رکھتی ہے۔طالب علم BSکمپیوٹر سائنس و سافٹ ویئر انجینئرنگ میں داخلہ لے سکتے ہیں، جبکہ BEالیکٹریکل انجینئرنگ، کمپنیوٹر سسٹم، الیکٹرانک، ٹیلی کمیو نیکیشن اور توانائی میں بھی داخلے جاری ہیں۔داخلہ فارم انسٹیٹیوٹ کی ویب سائٹ www.uit.eduسے بھی حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 13ستمبر 2018ہے۔ جبکہ داخلہ ٹیسٹ 15ستمبر 2018صبح 10بجے NEDیونیورسٹی میں ہوں گے ،نتائج کا اعلان 19ستمبر 2018کو کیا جائے گا۔ بعدازاں تعلیمی سال کا آغاز 8اکتوبر 2018سے ہوگا۔ واضع رہے کہ یو آئی ٹی سے گزشتہ 24سال میں 3ہزار 500طالب علم گریجویشن کی ڈگری حاصل کر چکے ہیں جبکہ 1300طلبا داخل ہیں۔ تاہم انسٹیٹیوٹ فائنل ایئر کے طالب علموں کے پروجیکٹس کی نمائش اور جاب فیئر 2ستمبر 2018کو منعقد کرے گا، جس میں الیکٹریکل انجینئرنگ، کمپیوٹر سائنس و سافٹ ویئر انجینئرنگ سے تعلق رکھنے والے طلبا کے کامیابی سے تیار کردہ پروجیکٹس پیش کئے جائیں گے۔ جاب فیئرکا مقصد طلبا کو جدید مارکیٹ کی ضروریات کی معلومات فراہم کرکے انہیں آنے والے مستقبل کے لئے تیار کرنا ہے۔