عام انتخابات: فوج کی نگرانی میں بیلٹ پیپرز کی ترسیل شروع

 
0
348

ملک میں عام انتخابات 25 جولائی کو ہوں گے
لاہور جولائی 10(ٹی این ایس):عام انتخابات کے لیے پنجاب میں بیلٹ پیپرز کی ترسیل شروع ہوگئی۔ملک میں عام انتخابات 25 جولائی کو ہوں گے جس سلسلے میں تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے اور تمام سیاسی جماعتوں نے اپنے اپنے امیدوار بھی میدان میں اتاردیئے ہیں۔

الیکشن کمشنر پنجاب ظفر اقبال کےمطابق صوبے میں بیلٹ پیپرز کی ترسیل آج سے شروع کردی گئی ہے جو فوج کی نگرانی میں کی جارہی ہے۔الیکشن کمشنر پنجاب نےبتایا کہ بیلٹ پیپرز کی ترسیل میں فوج کے ساتھ ایلیٹ فورس اور متعلقہ ڈی آر او کے نمائندے بھی شامل ہیں۔ظفر اقبال کا کہنا تھا کہ بیلٹ پیپرز کے علاوہ دوسرا پولنگ سامان پہلے ہی آر اوکےحوالے کیا جاچکا ہے اور جن حلقوں کے کیس عدالتوں میں ہیں ان کے بیلٹ پیپر بعد میں پہنچائے جائیں گے۔