شیخ رشید کا ووٹ مانگنے کا انوکھا انداز سوشل میڈیا پر وائرل

 
0
841

راولپنڈی جولائی 12(ٹی این ایس) شیخ رشید کا ووٹ مانگنے کا انوکھا انداز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ،شیخ رشید نانبائیوں سے ووٹ مانگنے پہنچ گئے پہلے ان کی مدد کی،،پھر ووٹ مانگ لیا نانبائیوں کو روٹیاں لگاکر دی، گاہگ بھی دوکان میں موجود اپنے لیڈر کے اس انداز سے محظوظ ہوتے ہوئے نظر آئے،


واضح رہے25 جولائی الیکشن کا دن قریب ہے،ہر قوم چاہتی ہے کہ ان کا لیڈر ایسا ہو جو ان کی شکایات سُنے ، ان میں کوئی فرق روا نہ رکھے اور سب سے بڑھ کر جو ان کی پہنچ میں ہو۔ پاکستان کے سیاستدانوں کی طرف نظر دوڑائی جائے تو ہمیں بہت کم ہی ایسے لیڈر نظر آئیں گے جو عوام میں گھل مل کر سیاست کرتے ہوں ایسے ہی چند لیڈرز میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید بھی ہیں جو کہ راولپنڈی کی گلیوں و کوچوں میں گھومتے پھرتے نظر آتے ہیں اور اپنے حلقے کے لوگوں کے مسائل بھی سنتے ہیں،