لاہورہائیکورٹ کی سکیورٹی کے حوالہ سے اہم اجلاس

 
0
444

لاہور، جولائی 22 (ٹی این ایس):   ڈی آئی جی آپریشنزلاہورشہزاداکبرکی زیرصدارت لاہورہائیکورٹ کی سکیورٹی کے حوالہ سے انتہائی اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایس ایس پی آپریشنزلاہوراسدسرفرازخان، صدر لاہورہائی کورٹ بارانوارالحق پنوں، سیکرٹری بار حسن اقبال وڑائچ، ممبران ایگزیکیٹوکمیٹی محمدعقیل، نوشین عنبربخاری اورقیوم چوہدری نے شرکت کی۔ اجلاس میں لاہورہائیکورٹ کے اندرونی و بیرونی سکیورٹی پرتبادلہ خیال کیاگیا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشنزلاہورشہزاداکبرنے کہا کہ کسی بھی شخص کوبغیرجسمانی تلاشی کے ہائی کورٹ میں داخلہ کی اجازت نہیں ہوگی۔ سکیورٹی معاملات کے حوالہ سے لاہورہائی کورٹ بارکے عہدیداران سے مکمل رابطے میں رہیں گے۔لاہور ہائی کورٹ کی فول پروف سکیورٹی کویقینی بنانے کیلئے ایس پی ہائی کورٹ کوواک تھروگیٹس، میٹل ڈیٹیکٹرز، بیریئرز، خاردارتاریں ودیگرتمام سکیورٹی آلات مہیا کئے گئے ہیں۔ایس ایس پی آپریشنزلاہوراسدسرفرازخان نے کہا کہ کسی بھی ناخوشگوارواقعہ سے بچنے کیلئے باہمی مضبوط کوآرڈینیشن کی اشد ضرورت ہے۔ لاہورہائی کورٹ کو مکمل محفوظ بنانے کیلئے کسی بھی قسم کاسمجھوتہ نہیں کرینگے۔ اس موقع پر صدر لاہور ہائیکورٹ بارانوارالحق پنوں کا کہنا تھا کہ لاہورہائی کورٹ کی سکیورٹی کویقینی بنانے کیلئے پولیس افسران سے مکمل رابطہ اور کو آرڈینیشن میں رہیں گے۔سکیورٹی معاملات کومزیدبہتربنانے کیلئے ہرمہینے میٹنگ کااہتمام کیاجائیگا۔