تجارتی جنگ کے خطرات میں برکس اقوام کا متحد رہنے کا عزم

 
0
376

جوہانسبرگ 27جولائی (ٹی این ایس)تجارتی جنگ کے خطرات میں برکس اقوام کا متحد رہنے کے عزم کا اظہار ، بعض ترقی یافتہ اقوام کی جانب سے عمومی معاشی عوامل کے تناظر میں کیے جانے والے اقدامات باعث تشویش قراردے دئیے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقی شہر جوہانس برگ میں پانچ ابھرتی اقتصادیات کے حامل ملکوں کے سربراہ اجلاس میں منڈلاتے تجارتی جنگ کے خطرات پر خدشات کا اظہار کیا گیا اور اس کے خلاف متحد رہنے کا عزم ظاہر کیا گیا،
مشترکہ اعلامیے کہا گیا کہ حالیہ کچھ عرصے میں بعض ترقی یافتہ اقوام کی جانب سے عمومی معاشی عوامل کے تناظر میں کیے جانے والے اقدامات باعث تشویش ہیں۔یہ بھی واضح کیا گیا کہ کہ پانچوں اقوام اس پر بھی متفق ہیں کہ کھلی عالمی اقتصادیات کے اس دور میں اس وقت کثیرالجہتی تجارتی سرگرمیوں کو شدید چلنجز کا سامنا ہے۔ مشترکہ اعلامیے کے مطابق قریبی اقتصادی روابط ان اقوام میں خوشحالی کا باعث ہوں گے اور یہ اس تنظیم کے بنیادی مقاصد میں شامل ہے۔اجلاس ستائیس جولائی کو اختتام پذیر ہو گیا۔ ان اقوام میں بھارت، چین، برازیل، روس اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔برکس ملکوں کی سہ روزہ سمٹ پچیس جولائی کو شروع ہوئی تھی۔ اس میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، چین کے صدر شی جِن پنگ، روسی صدر ولادیمیر پوٹن اور برازیلی صدر کے علاوہ میزبان ملک کے صدر سیرل رامافوسا شریک تھے۔