شاہین ائر کا طیارہ 214 مسافروں کو لیکر لاہور پہنچ گیا

 
0
308

اسلام آباد اگست 06(ٹی این ایس)شاہین ائر لائن کا طیارہ چین کےشہر گانگزومیں پھنسے214پاکستانیوں کو لے کر لاہورائرپورٹ پر لینڈ کر گیا،مسافروں نے چیف جسٹس آف پاکستان کا شکریہ ادا کیا ۔سپریم کورٹ نے چین سے پاکستانیوں کی واپسی کےلئے آج تک کی مہلت دی تھی ،ائر لائن کی پرواز این ایل 891 میں 185بڑے، 27 بچے اور 2چھوٹے بچے سوارہیں۔چینی وقت کے مطابق طیارہ صبح گیارہ بجے وہاں پہنچا تھا اور وہاںسے 214 مسافروں کولے کر چند منٹ قبل لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پور ٹ پراترا ہے، طیارے میں سوار مسافروں کو باہر آنے میں چند منٹ لگیں گے کیونکہ مسافروں کو ایمیگریشن اور کسٹمز کی چیکنگ مراحل سے گزرنا ہے۔طیارے کی عدم فراہمی کے باعث مسافر 29 جولائی سے گوانگزو میں پھنسے ہوئےتھے، طیارے میں ہوس پائپ کی تبدیلی کی گئی جس کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی کی کلئیرنس کے بعد یہ طیارہ رات گئے کراچی سے لاہور اور پھر لاہور سے چین کے شہر گوانگزو کے لئے روانہ ہواتھا۔