پاکستان ریلوے کا عیدالاضحٰی پر 5 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان

 
0
323

لاہور اگست 13(ٹی این ایس) پاکستان ریلوے نے عیدالاضحٰی پر 5 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کردیا۔چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلوے محمدآفتاب اکبر کی منظوری کے بعد اسپیشل ٹرینوں کا شیڈول بھی جاری کیا گیا ہے۔شیڈول کے مطابق پہلی عید اسپیشل ٹرین 19 اگست کو کراچی سے صبح 10 بجے پشاور کے لیے روانہ ہوگی جب کہ دوسری عید اسپیشل ٹرین کوئٹہ سے 19 اگست کی صبح 7 بجے راولپنڈی کے لیے روانہ ہوگی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ تیسری اسپیشل ٹرین 20 اگست دن 11 بجے کراچی کینٹ سے لاہور کے لیے روانہ ہوگی۔ترجمان نے بتایا کہ چوتھی اسپیشل ٹرین 21 اگست کو راولپنڈی سے صبح 7 بجے ملتان کے لیے روانہ ہوگی جب کہ پانچویں اسپیشل ٹرین عید کے چوتھے روز 25 اگست کو ملتان کینٹ سے صبح 7 بجے راولپنڈی کے لیے روانہ ہوگی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا جس کے بعد یکم ذوالحجہ آج ہے اور عید الاضحیٰ 22 اگست کو منائی جائے گی۔