کیپٹن(ر)صفدرکی طبیعت دو بارہ خراب، طبی امداد دی جارہی

 
0
381

راولپنڈی ، اگست 21(ٹی این ایس ): اڈیالہ جیل میں قید مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن(ر)صفدرکی طبیعت دو بارہ خراب ہوگئی ۔

تفصیلات کے مطابق ایون فیلڈ کیس میں سزا یافتہ اڈیالہ جیل میں قید کیپٹن (ر) صفدر کی اچانک رات گئے طبیعت بگڑ گئی ، جس کے باعث انہیں جیل میں موجو د ڈاکٹر ز کی جانب سے ابتدائی طبی امداد دی جارہی ہے۔ تاہم محمدصفدرکو ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ تاحال نہیں کیاگیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کیپٹن (ر) صفدر کی طبیعت خراب ہوگئی تھی اور انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔