جائیداد کی لالچ  میں خون سفیدہونے کی عملی مثال، ڈیرہ غازیخان میں بیٹوں نے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد باپ کو گھر سے نکال دیا، اراضی بھی اپنے نام منتقل کرالی، 70 سالہ بوڑھا والد منظور حسین بھیک مانگ کر زندگی بسر کرنے لگا

 
0
858

ڈیرہ غازیخان ،اگست 27(ٹی این ایس):کوٹ چھٹہ کے علاقہ میں جائیداد کی لالچ  میں خون سفیدہونے کی عملی مثال سامنے آئی ہے ۔ بیٹوں نے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد باپ کو گھر سے نکال دیا، اراضی بھی اپنے نام منتقل کرالی، 70 سالہ بوڑھا والد منظور حسین بھیک مانگ کر زندگی بسر کرنے لگا، نافرمان بیٹے قتل کرنا چاہتے ہیں، بوڑھے والد کی دوہائی

منظور حسین ولد خمیسہ خان بلے بلوچ کا کہناتھا کہ جائیداد کی لالچ میں میرے بیٹوں ذوالفقار احمد، عبدالجبار، زوار احمد، محمد وقار نے میری زندگی تنگ کردی، دھکے دے کر گھر سے باہر نکال روزی روٹی اور رہائش کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہوں، میری زمین 13کنال 12 مرلے تھی میرے بیٹوں نے زبردستی اپنے نام کرالی،بھیک مانگ کر 2وقت کی روٹی کھاتا ہوں کوئی پرسان حال نہیں کا کہناتھا کہ میرا بیٹا عبدالجبار پولیس اہلکار ہے، جائیداد کی لالچ نے اسے اندھاکردیا۔ مجھے پاگل قرار دے کر گھر سے نکال دیا ہے۔ 70 سال بزرگ بیٹوں کے تشدد سے تنگ آکر نوتک محمید پہنچ گیا ، اس کا کہنا تھا کہ موضع بیر بند حصہ دوم تحصیل جتوئی تھانہ شہر سلطان رہائش رکھنے میرے بیٹے مجھے قتل کرنا چاہتے ہیں میری زندگی کو شدید خطرہ ہے وزیر اعظم پاکستان عمران خان، وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار سے داد رسی کا مطالبہ کرتا ہوں میری داد رسی کرکے تحفظ فراہم کیا جائے۔