کندھکوٹ، ستمبر 09 (ٹی این ایس):کندھکوٹ رائیس مل مالکان کی جانب سے توتر مقامی سطح پر فروخت نہ کرنے پر بٹھوں پر کام کرنے والے مزدور بے روزگا ہونے کا خدشہ بیپواری توتر پنجاب میں فروخت کر رہے ہیں اس عمل کے خلاف بٹھہ مالکان اور مزدوروں نے احتجاجی مظاھرہ کیا اس موقع پر احتجاج کرتے ہوئے اللہ رکھیو گولو، حاجی بھرام، گشیر فقیر، صوبو، عطا محمد، شبیر، حاجی داد علی جعفری، بنی بخش جعفری اور دیدار سبزوئی سمیت دیگر نے کہا کہ رائیس مل کے مالکان 80 روپیئے فی من توتر کو اپنی من مانی سے 250 روپیئے کر دیا ہے جبکہ توتر پنجاب جانے کی وجہ سے بیپاری ایسے کر رہے ہین اسلئے ہم کو توتر دینے سے بہی انکار کر کے ہمارے اوپر جھوٹے مقدمے درج کرانے کی دھمکی دے رہے ہین توتر کو مہنگا کرنے کی وجہ سے بٹہے پر کام کرنے والے مزدوروں کی روزی روٹی بند ہو رہی ہے اسلئے ہم میڈیا کی مدد سے ڈی سی راجا طارق حسین، ایس ایس پی کیپٹن حیدر رضا سمیت دیگر عملداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ رائیس مل کے بیپاریوں کی ایسی ناانصافی کا نوٹیس لیکر توتر کا پنجاب میں فروخت ہونے بند کروا کے مقامی سطح پر مناسب رقم پر بیپاری مزدوروں کو بے روزگار ہونے سے بچایا جائے دوسری صورت میں ہم ایسی ناانصافی اور بیپاریوں کے ظلم کے خلاف پیر کے دن ڈی سی آفیس کے سامنے احتجاجی مظاھرہ کیا جائیگا۔