سپریم کورٹ کے بعد جے آئی ٹی نے بھی پوری شریف فیملی کو چور اور جعلساز قراد دے دیا، اعجا زاحمد چوہدری

 
0
392

لاہور  جولائی18(ٹی این ایس): تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما اعجا زاحمد چوہدری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے بعد جے آئی ٹی نے بھی پوری شریف فیملی کو چور اور جعلساز قراد دے دیا ہے ، پانامہ کیس کا فیصلہ دونمبری کے ماہر شریف خاندان اور انکے درباریوں کی سیاسی موت ثابت ہو گا ۔انہوںنے کہاکہ کرپٹ شریف فیملی اور موٹو گینگ کواپنا اگلا ٹھکانہ جیل نظر آرہا ہے ،(ن) لیگ کا موٹو گینگ چور مچائے شور جیسے ڈرامے کر رہا ہے،پانامہ چور حکمران اب احتساب سے نہیں بچ سکتے اور اس دفعہ قوم جدہ بھی نہیں بھا گنے دیں گے۔

عمران خان نے نواز شریف اور ان کے بچوںکی کرپشن سے پردہ اٹھا دیا ہے یہ اور ان کے درباری جتنے مرضی جھوٹ بو ل لیںقوم کو گمراہ نہیںکر سکتے ۔ انہوںنے مزید کہا کہ(ن) لیگ ملک میں انتشار پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے ، انتشار لیگ سپریم کورٹ اور جے آئی ٹی کو گالیاں دینا بند کرے اور قوم کو لوٹی ہوئی دولت کا حساب دیں، نواز شریف نے اپنی کرپشن کو چھپانے کے لئے ظفر حجازی کو استعمال کیا ہے اور ریکارڈ میں رد و بدل کروایا ، آمروں کی نرسیوں میں پلنے والے نواز شریف اور انکے درباریوں سپریم کورٹ پر تنقید ان کی آمرانہ اور گھٹیا سوچ کی عکاسی کرتی ہے ، نواز شریف ملک کی بدنامی کا باعث بن رہے ہے اب انہیں ٹرمپ اور مودی بھی نہیں بچا سکتے ،(ن) لیگ انتشار لیگ کا روپ دھار چکی ہے جو کہ نواز شریف اور انکے خاندان پر بھاری ثابت ہو گی