آئی جی اسلام آباد کی ہدایات پر پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاون، بڑی مقدار میں پتنگ بازی کا سامان قبضہ میں لے لیا گیا

 
0
1093

اسلام آباد فروری 22 (ٹی این ایس): تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد نے  سیکٹرز آئی ٹین اور آئی نائن میں پتنگ بازی پر سخت نوٹس لیا اور متعلقہ ایس پی کو موقع پر پہنچ کر پتنگ بازی رکوانے کی ہدایت کی۔ پتنگ بازی کرنے والوں اور سامان بیچنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی ہدایت جاری کیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں پتنگ بازی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کیا جائے تاکہ کوئی حادثہ نا پیش آئے جس سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑے۔ 

یاد رہے کہ پتنگ بازی کا کھیل اب ایک خونی کھیل کا روپ اختیار کر چکا ہے ،  جب سے کیمیکل ڈوروں کا رواج عام ہوا ہے اس کھیل نے بہت سی انسانی جانیں لے لی ہیں۔ پتنگ کی کیمیکل ڈور اتنی زیادہ خطرناک ہوتی ہے کہ خدانخواستہ اگر کسی کے گلے پر پھر جائے تو تلوار سے تیز اپنا کام کر جاتی ہے۔