خطرہ اب بھی موجود، پاکستان کے بیشتر ہوائی اڈے اب بھی بند رکھنے کا فیصلہ

 
0
400

اعلان کے باوجود جمعرات کو بھی ملک کے کئی ہوائی اڈے نہ کھل سکے، اگلے چوبیس گھنٹے بھی پاکستان کے کچھ ہوائی اڈوے پروازوں کے لیے بند رہیں گے

اسلام آباد مارچ 07 (ٹی این ایس): خطرہ اب بھی موجود، پاکستان کے بیشتر ہوائی اڈے اب بھی بند رکھنے کا فیصلہ، اعلان کے باوجود جمعرات کو بھی ملک کے کئی ہوائی اڈے نہ کھل سکے، اگلے چوبیس گھنٹے بھی پاکستان کے کچھ ہوائی اڈوے پروازوں کے لیے بند رہیں گے۔تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ، سکردو، سکھر، گلگت اور رحیم یار خان کے ائیرپورٹ اگلے 24 گھنٹے بھی بند رہیں گے۔سول ایوی ایشن حکام کے مطابق یہ ائیرپورٹ ۷ مارچ کو کھل جانے تھے لیکن ابھی تک اِن ہوئی اڈوں پہ پروازوں کی آمدورفت شروع نہیں ہو سکی جس کی وجہ سے مسافروں کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔اگلے 24 گھنٹوں بھی ان ہوائی اڈوں پرکام بند رہے گا۔ سول ایویایشن حکام کا کہنا ہے کہ کراچی، لاہور، چترال، فیصل آباد ، ملتان، پشاور، کوئٹہ اور اسلام آباد کے ہوئی اڈے جہاں فضائی آمدورفت دوبارہ شروع ہو چکی ہے15 مارچ تک مقررہ شیڈول کے مطابق کام کرتے رہیں گے۔پچھلے ہفتے بھارت کے ساتھ کشیدگی میں آضافے کی وجہ سے پاکستان کے تمام ہوئی اڈوں پر پروازوں کی آمدورفت بند کر دی گئی تھی اوردوسرے ممالک کے جہاز جو پاکستان کے ہوئی راستے استعمال کرتے تھے ان کی آمد پر بھی پابندی لگا دی گئی تھی ایسا ہی عمل بھارتی ہوابازی حکام کی جانب سے بھی دیکھنے میں آیا تھا۔جس کی وجہ سے دنیا بھر کے ہزاروں مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔لیکن اب حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 8 مارچ جمعہ کے روز سے پاکستان کے تمام ہوائی راستے اور ہوئی اڈے مکمل طور پر کھول دیے جائیں گے اور 15 مارچ شام 5 بجے تک مقررہ شیڈول کے مطابق کام کرتے رہیں گے۔