کارکنوں کو الطاف حسین کے کہنے پر قتل کیا گیا ،اتوا ر کو لندن میں احتجاج کریں گے ،سید مصطفی کمال

 
0
331

کراچی جولائی19(ٹی این ایس) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے اتوار کو لندن میں الطاف حسین کے گھر کے باہر احتجاج کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی ایم کیو ایم کے کے کہنے پر اورنگی ٹاؤن میں ہمارے دوکارکنوں کو شہید کیا گیا ہے ۔پاکستان میں برطانوی ہائی کمیشن سے بھی رابطے میں ہیں۔ ان کو اس حوالے سے تمام شواہد فراہم کریں گے ۔موت اور زندگی الطاف حسین کے ہاتھ میں نہیں اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے ۔جب تک ایم کیو ایم زندہ رہے گی اس شہر میں قتل و غارت جاری رہے گی۔جتنے بھی فاروق ستار آجائیں ایم کیو ایم ان کی نہیں ہو سکتی ہے۔ایم کیو ایم کسی بھی صورت میں ہو وہ الطاف حسین کی ہے ۔فاروق ستار بھی میرے ساتھیوں کی شہادت میں برابر کے شریک ہیں۔ آج بھی مئیر کراچی کمیشن اور رشوت لے کر الطاف حسین کو فنڈ بھیج رہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو پاکستان ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر پی ایس پی کے صدر انیس احمد قائم خانی اور دیگر رہنمابھی موجود تھے ۔سید مصطفی کمال نے کہا کہ ہمارے کارکنان کسی شرابی کے لیے پیسہ جمع کرنے کے لیے یا را کے ہاتھوں پیسے لے کر کراچی میں آگ و خون کی ہولی کھیلنے کی راہ میں نہیں مارے گئے ہیں ۔ندیم مولانا اور راشد لال نے عوام کے مسائل حل کرنے کی جدوجہد میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے ۔اگر یہ دونوں متحدہ قائد کے لئے مارے جاتے تو زندگی اور آخرت برباد ہو جاتی۔وہ کسی کو مارنے کی سیاست نہیں کررہے تھے ۔ہمارے کارکنان کامیاب ہوگئے ان کا خوان رائیگاں نہیں جائے گا ۔یہ شہادتیں ہمارا امتحان ہیں ہمارے حوصلے پہلے سے زیادہ بلند ہیں۔پی ایس پی کے کارکنوں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں ملتی تھیں لیکن ایک کارکن بھی پارٹی چھوڑ کر نہیں گیا۔کچھ دنوں میں واقع کی مزید تفصیلات سامنے لے آئیں گے ۔کارکنان صبر کریں اور صبر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم کارکنوں کی موت پر سیاسی پوائنٹ اسکورنگ نہیں کررہے ہیں ۔یہ بات حقیقت ہے کہ ایم کیو ایم کے قائد کے کہنے پر ہمارے کارکنوں کو شہید کیا گیا ۔میرے پاس الطاف حسین کی ویڈیو اور آڈیو موجود ہیں جس میں وہ مارنے کا طریقہ ، کیسے مارنا ہے ، کس کس کی ٹیمیں بنانی ہیں یہ سب بتارہا ہے ۔موت اور زندگی الطاف حسین کے ہاتھ میں نہیں اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے ۔ہر نفس کو موت کا مزہ چکھنا ہے جو مارنے والے ہیں وہ بھی مریں گے اور ان کی لاشوں کو کتے کھائیں گے ۔ ۔کارکنان جذباتی تھے اور بدلہ لینا چاہتے تھے لیکن ہم کسی کے ہاتھ میں ہتھیار نہیں دیں گے۔قانون نافذ کرنے والے ادارے اس بات کو یقینی بنائیں کہ یہ آخری ٹارگٹ کلنگ تھی۔ انہوں نے کہا کہ الطاف حسین سے زیادہ بزدل آدمی پیدا نہیں ہوا ہے ۔اس کے تمام رشتے دار ملک سے باہر ہیں ۔اس نے ساری پراپرٹی ملک سے باہر رکھی ہوئی ہے ۔اپ اسکی تقریر دیکھیں ، ایک بلب پھٹنے پر اسکا کیا حال ہوا ۔ایسا بزدل شخص لوگوں کو مرنے اور مارنے کی ترغیب دے رہا ہے ۔جو لوگ سمجھتے ہیں کہ اس قتل و غارت گری سے الطاف حسین دوبارہ اٹھ کھڑا ہو گاتو یہ ان کی بھول ہے ۔متحدہ قائد کسی دن شراب کے نشے میں گندگی میں ختم ہو جائیں گے کوئی نماز جنازہ پڑھانے والا نہیں ہوگا۔سید مصطفی کمال نے کہا کہ ہم اپنی آخری سانسوں تک ظلم کے خلاف کھڑے رہیں گے ۔الطاف حسین کے سامنے پی ایس پی ہی ہراول دستہ ہے ۔ہم نہ ہوں تو کراچی میں ایک مرتبہ پھر ٹارگٹ کلنگ اور ہڑتالوں کا سلسلہ شروع ہوجائے گا ۔ہم نے کارکنوں کی ہلاکت پر نہ ہڑتال کی کال دی نہ کوئی دکان بند کرائی ۔میں نے کارکنان کو پر امن رہنے اور ہتھیار نہ اٹھانے کا درس دیا ہے ۔قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہیں ۔قاتلوں کو عبرت کا نشانہ بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ فاروق ستار اور انکے ساتھیوں نے اور جس نے بھی ایم کیو ایم (پاکستان) بنائی اس نے الطاف حسین کو زندہ کیا ہے ۔آج انہی کی وجہ سے الطاف حسین نے دوبارہ خون پینا شروع کر دیا ہے ۔اگر متحدہ پاکستان نہ بنتی تو میرے لوگ شہید نہ ہوتے ۔انہوں نے کہا کہ پوری لوکل گورنمنٹ مئیر سمیت الطاف حسین کے لیے کام کر رہی ہے ۔الطاف حسین نے پی ایس 114میں الیکشن کا بائیکاٹ کرکے ایم کیو ایم پاکستان کو فری ہینڈ دیا تھا۔الطاف حسین کو اگر اجازت ملے گی تو ایم کیو ایم پاکستان ایم کیو ایم لندن میں ضم ہو جائے گی ۔ایم کیو ایم پاکستان ایم کیو ایم لندن کا سیاسی ونگ ہے ۔متحدہ قائد اپنا عسکری ونگ لندن اور سیاسی ونگ متحدہ پاکستان کی صورت میں چلا رہے ہیں ۔ہم نے فاروق ستار کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑیاتو یہ کیوں نہیں مان رہے اسکی بنیادی وجہ یہی ہے ۔مصطفی کمال نے کہا کہ میں الطاف حسین کے گھر میں گھس کر ہر طریقے سے اسکو ہٹ کروں گا ۔میں الطاف حسین کے کارکنان یا انکے ماننے والوں کو نشانہ نہیں بناؤں گا ۔اتوار کو لندن میں الطاف حسین کے گھر کے باہر ہمارے کارکنان مظاہرہ کریں گے اور اسے گھر سے باہر نکلیں نہیں دیں گے ۔ہمارے کارکن برطانیہ کی سرزمین بانی متحدہ کے لیے تنگ کردیں گے