چین کے ہائیر ایجوکیشن وفدکا پنجاب یونیورسٹی کا دورہ

 
0
349

لاہور جولائی19(ٹی این ایس) :چائینز ایسو سی ایشن آف ہائر ایجوکیشن کے اعلیٰ سطحی وفد نے پنجاب یونیورسٹی کا دورہ کیا اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر معین ناصر سے ان کے آفس کے کمیٹی روم میں ملاقات کی۔ وفدڈپٹی سیکریٹری جنرل آف چائنہ ایسو سی ایشن آف ہائر ایجوکیشن مس زیاموئی وینگ،ڈائریکٹر آف ایڈیٹنگ ڈیپارٹمنٹ مس زیازیان فین ،ڈپٹی ڈین آف سکول آف ایجوکیشن ان رن مین یونیورسٹی آف چائنہ مسٹر گانگلی زو، ممبر آف چائنہ نیشنل کمیٹی آف ہائر ایجوکیشن انسٹی ٹیوشنز مسٹر زیانگ ہونگ ڈنگ اور وائس ڈائریکٹر آف ریسرچ سنٹر آف ون بیلٹ ون روڈ مس مینگجی ہین پر مشتمل تھا۔ملاقات میں پنجاب یونیورسٹی کی مختلف فیکلٹیوں کے ڈینزاور کالج پرنسپلز نے بھی شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر معین ناصر نے پنجاب یونیورسٹی کا تعارف پیش کیا اوردونوں ممالک کے درمیان سی پیک اور تعلیمی میدان میں تعاون کو مزید بڑھانے پر زور دیا۔ وفد کی سربراہ مس زیاموئی وینگ نے کہا کہ ان کا وفد پاکستان کی مختلف یونیورسٹیوں کا دورہ کر رہا ہے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ تعلیم بالخصوص سی پیک سے متعلق تعاون کو فروغ مل سکے۔بعد ازاں معزز مہمانوں کو وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر معین ناصر نے یادگاری تحائف اور ظہرانہ دیا