سیلاب متاثرین میں 26لاکھ سے زائد متاثرہ خاندانوں میں 65 ارب کی رقم تقسیم

 
0
92

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے تحت ملک بھر میں 26 لاکھ 3 ہزار متاثرہ خاندانوں میں امدادی رقوم تقسیم کردی گئیں۔

اعلامیے کے مطابق بی آئی ایس پی کے تحت ملک بھر کے متاثرہ خاندانوں میں 65 ارب روپے سے زائد کی امدادی رقم تقسیم کی جاچکی ہے علامیے کے مطابق سیلاب متاثرین کو فی خاندان 25 ہزار روپے کی مالی امداد دی گئی، سب سے زیادہ امدادی رقوم سندھ میں تقسیم کی گئیں۔ اعلامیے کے مطابق سندھ میں 18 لاکھ خاندانوں میں 45 ارب روپے تقسیم کیے جاچکے ہیں جبکہ بلوچستان کے 2 لاکھ سے زائد متاثرہ خاندانوں کو 5 ارب سے زائد کی رقم دی گئی۔

اعلامیے کے مطابق خیبرپختونخوا کے 3 لاکھ خاندانوں کو 7 ارب 40 لاکھ، پنجاب کے 3 لاکھ 20 ہزار خاندانوں کو 8 ارب سے زائد کی رقم تقسیم کی گئی۔ اعلامیے کے مطابق گلگت بلتستان کے 442 خاندانوں کو ایک کروڑ 10 لاکھ روپے کی رقم فراہم کی گئی ہے۔