خادم اعلی شہباز شریف کے تعلیم کے میدان میں انقلابی اقدامات

 
0
457

لاہور اگست 12(ٹی این ایس)خادم اعلی شہباز شریف کے تعلیم کے میدان میں انقلابی اقدامات سے پنجاب بھر سے لاکھوں طلباء مستفید ہو چکے ہیں۔قائداعظم محمد علی جناح کی تعلیم سے جہالت دور کرنے کی سوچ کو  وزیر اعلی پنجاب نے عملی جامہ پناتے ہوئے بہت سے احسن اقدامات کیے ہیں، اس ضمن میں حکومت پنجاب کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر دی گئی معلومات کے مطابق وزیراعلی پنجاب نے   مستحق طلباء کے لیے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا قیام  کیا جس کے لیے 2 کروڑروپے سے زائد کی رقم رکھی گئی،اعلی تعلیم کے حصول کے لیے 117 ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی جس سے 2 لاکھ سے زائد طلباءکی مالی معاونت کی گئی ۔اس کے علاوہ ایچ ای سی  کے ذریعے میرٹ کی بنیاد پر طلباء  میں چار مرحلوں میں  4 لاکھ سے زائد  لیپ ٹاپ کی تقسیم  اور پنجاب  کے 16 اضلاع میں 4لاکھ سے زائد طالبات میں 1000روپے  ماہانہ وظیفے  کی تقسیم کی مثال  تاریخ میں نہیں  ملتی۔