لاہور، ستمبر 15 (ٹی این ایس ): خطیب باد شاہی مسجد مولانا سید عبد الخبیر آزاد نے کہا کہ آج برما کے مظلوم ونہتے مسلمانوں پر ظلم کی انتہاء کی جا رہی ہے ،اور میانمار کی حکومت اور ان کے گماشتے نہتے مظلوم مسلمان بچوں عورتوں اور نوجوانوں کا قتل عام کرہے ہیں ،اور اس ظلم و بر بریت کے خلاف کہیں پر بھی آواز نہیں اُٹھائی جا رہی ،اراکان برما کے روہنگیا مسلمانوں کا قتل عام بند کیا جائے، عالم اسلام برما کے مظلوم مسلمانوں پر ظلم کے خلاف آواز اٹھائیں ،او آئی سی اس بیہمانہ ظلم کو بند کرائے، معصوم بچو ں عو ر تو ں ،ا ور نوجوانوں کا قتل عام یہ امت مسلمہ کیلئے لمحہ فکریہ ہے،مسلم ممالک کب خواب غفلت سے بیدا ہوں گے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کی بے حسی عالم اسلام کیلئے سوالیہ نشان ہے ،اس انسانیت سوز قتل عام پر مجرمانہ خاموشی آخر کیوں ؟ عالم اسلام اس کا فوری طور پر نوٹس لیں ۔مولانا سید عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ آج ہم سب پربحیثیت مسلمان برما کے مظلوم مسلمانوں کی حمایت فرض ہو چکی ہے ،آج اسلام دشمن قوتیں پھر سے حالات خراب کرنا چاہ رہی ہیں اوربرما ،کشمیر اور فلسطین میں دہشت گردی کے درپئے ہیں ہم برما سمیت دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کی حمایت کرتے ہیں ا و ر خصوصا برما کے صوبہ اراکان کے مظلوم روہنگیا مسلمانوں پربرمی بدھ مت حکومت کی طرف سے ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف امت مسلمہ متحد ہوجائے اور ظلم وبربریت کا فوری نوٹس لے۔آخر میں اللہ تعالی سے دعا کی گئی کہ آج ان مشکل حالات میں جو کہ امت مسلمہ پر آرہے ہیں ان سے نجات عطا فرمائے اور دنیا بھر میں تمام مظلوم مسلمانوں کی حفاظت فرمائے۔