انسداد ڈینگی سرویلنس ،طے شدہ طریقہ کار کے مطابق گھروں اور کھلی جگہوں کو مکمل طور پر چیک کیا جائے‘ڈپٹی ایم ایس کی ہدایت

 
0
492

لاہور(ٹی این ایس):  ڈپٹی ایم ایس ڈاکٹر سلیم نے انسداد ڈینگی سرویلنس کے سلسلے میں راوی ٹاؤن کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ہدایت کر دی ہے کہ راوی ٹاؤن کے تمام قبرستانوں میں صفائی پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے کیونکہ حالیہ بارشوں کے سبب خودرو جھاڑیوں کی خاصی نشوونما ہوئی ہے

اجلاس میں پی ایچ اے، زراعت، لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، محکمہ صحت، فشریز کے افسران، انٹمالوجسٹس اور فیلڈ ٹیموں کے سپروائزرز نے شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ آؤٹ ڈور و اِن ڈور سرویلنس ٹیموں کو طے شدہ طریقہ کار کے مطابق گھروں اور کھلی جگہوں کو مکمل طور پر چیک کرنا چاہیے۔ بارشوں کے سبب کھلے پلاٹوں میں جمع شدہ پانی کا نکاس بھی ناگزیر ہے۔ راوی ٹاؤن کی تمام یونین کونسلوں اور اندرون لاہور میں صفائی کی روزانہ رپورٹ بمعہ تصاویر پیش کرنا طریقہ کار میں شامل ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ کباڑ خانوں، ٹائر دکانوں اور پارکوں کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ غیر جانبدار مانیٹرنگ بھی کی جا رہی ہے تاکہ کارکردگی کی اصل صورتحال سامنے آ سکے۔