چیف جسٹس سپریم کورٹ کا طالبات کوہراساں کرنے کاازخود نوٹس

 
0
671

لاہور ،اکتو بر24(ٹی این ایس):سندھ میں جامشورویونیورسٹی میں اساتذہ کی جانب سے طالبات کوہراساں کرنے کا انکشاف ہوا ہے،چیف جسٹس آف سپریم کورٹ نے طالبات کی درخواست پرازخود نوٹس لے لیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ جامشورو یونیورسٹی میں شعبہ انگلش کی طالبات کو اساتذہ کی جانب سے ہراساں کیے جانے کاانکشاف ہواہے۔طالبات نے چیف جسٹس آف پاکستان کودرخواست ارسال کردی۔جس پر چیف جسٹس سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس لیتے ہوئے رجسٹرار یونیورسٹی سے 7نومبرتک رپورٹ طلب کرلی۔ طالبات نے درخواست میں مئوقف اختیارکیاتھا کہ اساتذہ کی جانب سے ہراساں کیاجاتاتھا۔لیکن یونیورسٹی وائس چانسلراساتذہ یونین کے دباؤ میں آکر کاروائی نہیں کررہے۔