ڈی جی اینٹی کرپشن بریگیڈئر )ر(مظفر علی رانجھا کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر دوبارہ نوٹس جاری

 
0
453

لاہور،نو مبر29(ٹی این ایس) : لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے ڈی جی اینٹی کرپشن بریگیڈئر )ر(مظفر علی رانجھا کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔عدالت کے حکم کے باوجود ڈی جی کی جانب سے جواب جمع نہیں کروایا گیا۔شہری صولت مجید خان کی جانب سے دائر توہین عدالت کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ اس نے موضع رانی لاہور میں 16کنال اراضی معراج دین سے سال2010میں خریدی جبکہ سب رجسٹرار نشتر ٹاون فرخ سہیل اور رجسٹری محرر میاں ندیم نے جعلسازی سے انتقال اپنے نام کروا لیاعدالت نے اسکی درخواست پر ڈی جی اینٹی کرپشن کو ملزمان کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی لیکن عدالت کے 9اکتوبر کے حکم پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا لہٰذا عدالت ڈی جی اینٹی کرپشن کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے۔