سانحہ ماڈل ٹاؤن پر حکومت نے خود کمیشن بنایا تھا تو پھر رپورٹ شائع کرنے میں کیا قدغن ہے؟‘ بابر اعوان

 
0
362

لاہور دسمبر 5(ٹی این ایس)تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر حکومت نے خود کمیشن بنایا تھا تو پھر رپورٹ شائع کرنے میں کیا قدغن ہے؟، سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ملزمان کوسخت سزا ملنی چاہیے۔ لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی انکوائری رپورٹ شائع کرنے کے حکم پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رپورٹ کے حقائق جاننا سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کاحق ہیجو ساڑھے 3برس سے انصاف کے منتظر ہیں، آرٹیکل 19 اے شہریوں کو معلومات تک رسائی کا حق دیتاہے، حکومت رپورٹ سے متفق نہیں تو اسے ٹرائل میں جرح کرالے۔ انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ حقائق پرہوتی ہے کیونکہ جج حلف اٹھاتا ہے۔سانحہ ماڈل ٹاؤن پر حکومت نے خود کمیشن بنایا تھا تو پھر رپورٹ شائع کرنے میں کیا قدغن ہے؟۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ملزمان کوسخت سزا ملنی چاہیے۔