لاہور پریس کلب کے ایف بلاک کے ممبران 10 سال گزرنے کے باوجود پلاٹوں سے محروم ،قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

 
0
311

لاہور دسمبر 16 (ٹی این ایس)تحریک انصاف کی رکن پنجاب نبیلہ حاکم علی نے لاہور پریس کلب کے ایف بلاک کے ممبران 10 سال گزرنے کے باوجود حکومتی اعلان کردہ پلاٹوں سے محروم ہونے کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی جس میں کہا گیا ہے کہ صحافی کالونی کے اکثر پلاٹوں پر قبضہ مافیا کا قبضہ ہے۔کئی مرتبہ صحافیوں نے اسمبلی اور لاہور پریس کلب کے باہر بھوک ہڑتالی کیمپ لگائے۔اعلان کردہ پلاٹ نہ ملنے سے صحافیوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔لیکن حکومت کی جانب سے صحافیوں کے مسائل کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے۔لاہور پریس کلب کے ایف بلاک ممبران 10 سال سے حکومتی اعلان کردہ پلاٹوں کے منتظرہیں۔قراردا​د میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ریاست کے چوتھے ستون صحافیوں کے مسائل حل کرے۔