سابق آئی جی مشتاق سکھیرا کی انسدداد دہشتگردی عدالت طلبی کے معاملے پر نیا فل بنچ تشکیل دیدیا گیا

 
0
395

 

لاہور،دسمبر19(ٹی این ایس) : چیف جسٹس لاہو رہائیکورٹ نے سابق انسپکٹر جنرل پولیس مشتاق سکھیرا کی سانحہ ماڈل ٹائون کیس میں انسدداد دہشتگردی عدالت طلبی کے معاملے پر تین رکنی نیا فل بنچ تشکیل دیدیا ۔ سابق آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے سانحہ ماڈل ٹائون کیس میں انسداد دہشتگردی عدالت میں طلبی کو چیلنج کر رکھا ہے ۔ چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے جسٹس محمد یاور علی کی جانب سے بنچ کی سربراہی سے معذرت کے بعد جسٹس عبد السمیع خان کی سربراہی میں تین رکنی نیا فل بنچ تشکیل دیا ہے جس میں جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس صداقت علی شامل ہیں۔