امریکہ کا پاکستان کی قربانیوں کوتسلیم نہ کرنا مایوس کن ہے،عمران خان

 
0
438

لاہور جنوری 14(ٹی این ایس): تحریک انصاف کے چیئرمین عران خان نے کہا ہے کہ ٹرمپ کابیان تمام پاکستانیوں کیلئے ناقابل قبول ہے،امریکہ کا قربانیوں کوتسلیم نہ کرنامایوس کن ہے،پاکستان نے سب سے زیادہ قربانیاں دیں،پاکستان واحد ملک ہے جوافغانستان میں امن کاخواہشمند ہے،کرپشن نے سب سے زیادہ پاکستان کونقصان پہنچایا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے بین الاقوامی میڈیا کے نمائندوں نے ملاقات کی۔جس میں قومی و بین الاقوامی حالات حاضرہ پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ س موقع پرچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ ٹرمپ کابیان تمام پاکستانیوں کیلئے ناقابل قبول ہے۔دہشتگردی کیخلاف سب سے زیادہ قربانیاں پاکستان نے دی ہیں۔پاکستان نے مالی جانی اور عسکری قربانیاں دیں۔انہو ں نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے پاکستان کی قربانیوں کوتسلیم نہ کرنامایوس کن ہے۔عمران خان نے کہاکہ پاکستان واحد ملک ہے جوافغانستان میں امن کاخواہشمند ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ تیسری دنیاکے ممالک کاسب سے بڑامسئلہ کرپشن ہے۔کرپشن نے سب سے زیادہ پاکستان کونقصان پہنچایا۔ملک کوکرپشن سے پاک کرنا تحریک انصاف کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ فاٹا کی قومی دھارے میں شمولیت فاٹا عوام کاحق ہے۔فاٹا میں مقامی حکومتوں کانظام فعال کرناضروری ہے۔بعدازاں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے کسان اتحاد وفد نے بھی ملاقات کی۔عمران خان نے کسانوں کے مسائل حل کرنے کیلئے بھرپورساتھ دینے کااعلان کیا۔