وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکشن انوشہ رحمان کا پشاور نیشنل ایکوبیشن سینٹر کے افتتاح پر اطمینان کا اظہار
اسلام آباد،جنوری 15 (ٹی این ایس):نیشنل ٹیکنالوجی فنڈ (سابقہ نیشنل آئی سی ٹی آر اینڈ ڈی فنڈ) ایگنائیٹ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کام انوشہ رحمان نے کی جنہوں نے ڈیجی سکلز ٹریننگ پراجیکٹ اور نیشنل اینکیوبیشن سینٹر (این آئی سی) کراچی کا کنٹریکٹ دئیے جانے کی منظوری دی۔
وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکشن انوشہ رحمان نے پشاور نیشنل ایکوبیشن سینٹر کے افتتاح پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ پشاوراینکیوبیشن سینٹر سے صوبہ خیبرپختونخوا میں جدت اور کاروبار کے نئے فعال دور کا آغاز ہوگا۔جس سے ٹیکنالوجی شعبہ میں کاروبار کے خواہاں افراد اپنے اپنے کاروبار قائم کرکے اپنی تقدیر بدل سکیں گے۔بورڈ نے ایک ملین کے ڈیجی سکلز پروگرام کی بھی منظوری دی۔انوشہ رحمان نے کہا کہ ڈیجی سکلز پروگرام انڈسٹری اور اکیڈیمیاکے مابین دوریاں ختم کرنے کے لیے شروع کیا جارہا ہے اور یہ دوریاں مناسب تربیت اور ذہنی صلاحیتوں کو اجاگر کرکے ختم کی جائیں گی۔ مزید برآں انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد ہی گھر بیٹھے روزی کمانے کے خواہاں افراد کو جدید ٹیکنیکل علم اور ای لائسننگ سے آراستہ کرنا ہے۔ بورڈ کو بتایا گیا کہ ابتدائی طورپر ڈیجی سکلز پروگرام میں 12تربیتی ماڈیولز متعارف کروائے گئے ہیں جن کو مرحلہ وار سکیل اپ کیا جائے گا جبکہ ابتدائی ماڈیولز میں ڈیجیٹل بارے خواندگی، مارکیٹنگ، فری لائسنسنگ گرافکس، ڈیزائن، تخلیقی تحریراور ای کامرس مینجمنٹ وغیرہ شامل ہیں۔ پروگرام کا کلیدی منفرد پہلو یہ ہوگا کہ اس میں زیر تربیت افراد مصنوعی انٹیلی جنس اور ڈیٹا کو استعمال کرتے ہوئے فیصلہ سازی کریں گے۔
بورڈ نے تربیت پانے والوں کی تعداد کے ہدف بارے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دس لاکھ قومی سطح کا ہدف ہے اور لوگوں کو خودروزگار کے قابل بنانے کے لیے آبادی کی بڑی تعداد کو یہ سہولت مفت میسر آجائے گی۔وزیر نے پروگرام کو وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے دیگر پروگراموں سے منسلک کرنے بارے وضاحت کی کہ ڈیجی سکلز پروگرام لڑکیوں کے لیے آئی سی ٹی کا ورژن ہے جس پر یوایس ایف کمپنی عمل درآمد کررہی ہے جوکہ مائیکروسوفٹ 4سیز کے ساتھ 150لیبارٹریوں کے قیام سے مکمل ہوا ہے جس میں سالانہ 35000غریب لڑکیوں کو تربیت دی جارہی ہے۔ بورڈ نے پروگرام کے ڈیزائن اور پلاننگ کیلئے کی جانے والی کوششوں کو سراہا اور تجاویز کی طلبی کے عمل کی شفاف تکمیل اور بالآخر اس پروگرام کا آغاز کیے جانے کو بھی سراہا۔بورڈ نے اسلام آباد ، لاہور اور پشاور میں نیشنل اینکیوبیشن سینٹرز کے کامیاب آغاز پر ایگنائیٹ کی ٹیم کو مبارک باد دی اور ایگنائیٹ کے چیف ایگزیکٹوافسر سے کہا کہ وہ آئندہ منصوبوں اور کوئٹہ اور کراچی کے نیشنل ایکوبیشن سینٹرز کے آغاز کیلئے اپنی ٹیم کی کوششیں مزید تیز کر دیں۔













