امریکہ میں کاروباری شخصیت علی جہانگیر صدیقی کی بطور سفیر تعیناتی ہائیکورٹ میں چیلنج 

 
0
3696

لاہور مارچ 9(ٹی این ایس) امریکہ میں کاروباری شخصیت علی جہانگیر صدیقی کی بطور سفیر تعیناتی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ درخواست بیرسٹر جاوید اقبال جعفری کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بغیر علی جہانگیر صدیقی کو امریکہ میں سفیر تعینات کیا گیا،علی جہانگیر صدیقی کی عہدے کیلئے مطلوبہ تجربہ اور اہلیت نہیں ہے۔ لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ علی جہانگیر صدیقی کی نامزدگی کو کالعدم قرار دیا جائے۔